اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعدملکی سیاست قیادت کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پاکستان کی جیت پر ٹوئٹ کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاکستان کی بھارت کیخلاف جیت پر مبارکباد پیش کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاہینوں نے یادگار کھیل کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کے دل جیت لیے جبکہ انہوں نے کہا کہ آئندہ میچز میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے فتح حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی پرفارمنس زبردست رہی۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کی بھارت کیخلاف کامیابی پر سیاسی قیادت کی مبارکباد



