مہنگائی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج گیا۔ مختلف شہروں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے دھرنے دیےگئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔پیپلز پارٹی کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میں پی ڈی ایم کے مظاہرے کے باعث سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پرٹریفک معطل رہی۔ مظاہرین نے شکوہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ کے سامان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ نواب شاہ میں بھی پی ڈی ایم کے تحت احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ملتان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے مہنگائی کم کرنےکا مطالبہ کیا۔ فیصل آباد میں بھی ن لیگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، گوجرانوالا میں ن لیگ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے خطاب میں کہا کہ ظلم کے دن تھوڑے رہ گئے ، جلد عوام کے ہاتھ میں ن لیگ کا جھنڈا ہوگا۔حیدر آبادمیں بھی جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر