لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ شیخ رشید کی سعد رضوی سے براہ راست مذاکرات اور ملاقات اچانک ملتوی، شیخ رشید کوٹ لکھپت آنے کی بجائے گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا، پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی آفس میں جاری اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے، اجلاس میں نور الحق قادری ،علی امین گنڈہ پور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ،آئی جی پنجاب اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کی سعد رضوی سے براہ راست مذاکرات اور ملاقات اچانک ملتوی



