نور مقدم کی سالگرہ پر بہن کی دلخراش پوسٹ وائرل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رواں سال جولائی میں اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نور مقدم کی بہن سارہ مقدم نے انسٹاگرام پر نور کی سالگرہ کے موقع پر دلخراش پوسٹ شیئر کی۔سارہ مقدم نے بہن کی 28 ویں سالگرہ کے کیک کی تصویر شیئر کی اور طویل نوٹ بھی پوسٹ کیا۔انہوں نے نور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کئی مرتبہ بیٹھ کر ایک خصوصی نوٹ لکھنے کا سوچا لیکن لکھنے کیلئے الفاظ جمع نہ کرسکی، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ تمہیں براہ راست سالگرہ کی مبارکباد دینے کی بجائے یوں نوٹ لکھوں گی۔سارہ مقدم نے لکھا کہ کاش میں اس مرتبہ بھی ہمیشہ کی طرح تمہیں آدھی رات کو سالگرہ وِش کرکے سرپرائز دیتی اور گلے لگا کر بتاتی کہ میں تم سے کتنی محبت کرتی ہوں، مجھے افسوس ہے کہ ہم اس مرتبہ ایک ساتھ کیک نہیں کاٹ سکتے لیکن میں ہر لمحے تمہاری مغفرت کیلئے دعا کرتی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ ہم ایک دوسرے سے جنوری 2020 سے نہیں ملے اور ہمیں اس برس بھی ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔نور کی بہن نے اپنے طویل نوٹ میں مزید لکھا کہ دنیا بدل دینے کی تمہاری خواہش آج رنگ لا رہی ہے، تم یقیناً ایک بہتر مقام سے دیکھ رہی ہوگی کہ کتنے لوگ تمہیں انصاف دلانے کی کوشش کررہے ہیں۔نوٹ کے آخر میں سارہ مقدم نے کہا کہ تم ہمیشہ میری چھوٹی بہن، ننھا فرشتہ اور ایک بہترین دوست رہو گی اور ہاں یاد رہے کہ بہترین دوست ان ستاروں کی طرح ہوتے ہیں جو بھلے چمکتے ہوئے روشن دکھائی نہ دیں لیکن ہمیں یقین ہوتا ہے کہ وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود F7 فور میں 20 جولائی کو 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو اس کے دوست ظاہر جعفر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، نور مقدم قتل کیس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر