لاہور (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان دی اکانومسٹ کی پاکستان کے دنیا کے مہنگے ترین تین ممالک میں شامل ہونے کی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں برزایل اور ارجنٹائن کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے۔ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ساڑھے تین سالوں میں چار وزراء خزانہ بھی معیشت کی سمت درس کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے غلط معاشی فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ پن کا شکار ہورہا ہے۔ لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فوری عہدے سے مستعفی ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا گیا



