ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعہ سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ،شمالی علاقوں میں طوفانی برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری

پشاور(نیشنل ٹائمز)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعہ سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔ شمالی علاقوں میں طوفانی برفباری کا ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث جمعہ کی رات سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔جمعہ کی رات سے اتوار تک شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ پشاوراور گرد و نواح میں بادلوں کا راج،تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالا ئی علاقوں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، کرم، وزیرستان اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جمعہ کے روز بھی صوبے کے کئی اضلاع میں ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا، میدانی علاقوں میں ہلکی بوندہ باندی سے موسم میں تبدیلی آئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر