ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نجم سیٹھی سے معافی مانگ لی، انہوں نے 35 پنکچر والی بات پر نجم سیٹھی سے معافی مانگی، انہوں پروگرام میں کہا کہ ذاتی طور پر یہاں پر میں ایک بات کرتا چلوں، بہت اچھے قریبی یعنی آپ ایسے سمجھیں کہ انتہائی گہرے اور پرانے دوست، ایک ایسے وقت کے دوست جب پہلی پابندی لگا دی تھی تو عرفان صدیقی صاحب نے کالم لکھا تھا اور جنہوں نے انگلش میں کالم لکھ کر آواز اٹھائی تھی وہ تھے ہمارے بھائی نجم سیٹھی صاحب، ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن ان کے حوالے سے جو بات ہوئی جو خبر تھی اس کے ذرائع ہی فیک نکلے اور اسے میرے ماتھے ڈال دیا گیا، میری جب ان سے ملاقات ہوئی تو نجم سیٹھی نے کہا کہ آپ نے عجیب بات کی، جس پر مجھے احساس ہوا کہ وہ میری اس بات پر بہت دلبرداشتہ ہوئے، میں آج ان سے دست بدستہ اس کنڈیشن پر کہ جب میں لاہور جاؤں تو مجھے جگنو بھابھی چائے پلائیں، میں معذرت طلب کرتا ہوں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وہ ایسی شخصیات نے بات کی کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ ایسی بات کریں گے، ذریعہ میں ان کو بتاؤں کہ جیسے ان کی چڑیا ہے ویسے ہی میرا کبوتر تھا جس نے آ کر عجیب خبر سنا دی، تو سیٹھی صاحب معذرت، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کنڈیشن یہ رکھی کہ ایک بابا جی ہیں لاہور میں ان کے ساتھ وقت گزارنا ہے اور دوسرا سیٹھی صاحب کے گھر چائے پینی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر