عدالت کا سرکاری ملازمین بارے بڑا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب کے خود مختار اداروں کے ملازمین کو 25 فیصدسپیشل الاؤنس نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے سیکرٹری فنانس کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے والڈ سٹی کے ڈائریکٹر لاء سید مبارک علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بحثیت چیئر پرسن والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ، چی سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری فنانس کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار ​​​​​​​کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور میں گریڈ اٹھارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء بھرتی ہوا۔سیکرٹری فنانس کی جانب سے تمام محکموں کے گریڈ ایک سے 19 تک کے ملازمین کو سپیشل الاؤنس دینے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا، سیکرٹری فنانس کی جانب سے سات جولائی 2021 کوسپیشل الاونس دینے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں تمام خود مختار اداروں کے ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ۔ آئین پاکستان میں تمام شہریوں اورملازمین کے حقوق برابر ہیں۔خود مختار اداروں کے ملازمین کو سہیشل الاونس سے محروم رکھنا خلاف آئین اور ان سے امتیازی سلوک ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت نوٹفکیشن میں خود مختار اداروں کے ملازمین کو سپیشل الاونس سے محروم کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر