خورشید شاہ کی ضمانت، مختصر فیصلہ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔ایک صفحے پر مشتمل مختصر فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے تحریر کیا ہے۔مختصر فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کے میرٹ پر خورشید شاہ کو ضمانت دی جاتی ہے، خورشید شاہ 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔عدالتِ عظمیٰ کے مختصر فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل پر رہے گا، جبکہ رائل کورٹ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرے گی۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے مختصر فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر