پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور و دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ڈی ایم جمعہ کے بعد ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرےکا اعلان کر رکھا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے،لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر3 بجے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا ،احتجاجی مظاہرہ(آج)جمعہ کی نماز کے بعد کئے جائیں گے،سرگودہا، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویڑن میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جاری کردیا گیا،میانوالی میں 24 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا،بھکر میں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی،سرگودہا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد 3 بجے احتجاج ہوگا،پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پشاور میں سہہ پہر 4 بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا ،کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر