لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے علی ترین کو بھجوائے گئے نوٹسز معطل کر دیے

لاہور (نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کیخلاف غیر ملکی اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے پر ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز تاحکم ثانی معطل کر دیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف بی آر اور وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شاہد کریم نے علی ترین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سیکرٹری ریونیو ڈویژن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف بی آر نے 3 کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 602 برطانوی پاونڈز کے اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے کا نوٹس بلا جواز بھجوایا، اثاثوں کی ڈیکلریشن کا معاملہ پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ 2018 کی انکم ٹیکس ریٹرن میں تمام غیر ملکی اثاثوں کو ڈکلیئر کر رکھا ہے، ایف بی آر نے بد نیتی کی بنیاد پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا، ایف بی آر نے والد کے بیرون ملک اثاثوں سے مستفید ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا اور اظہار وجوہ نوٹس بھجوانے سے قبل انکم ٹیکس آرڈیننس کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر