عوام پر مزید بوجھ لادنے کی تیاری، سی پی پی اے نے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔نیپرا کے مطابق درخواست میں ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی ہے، جس پر سماعت 27 اکتوبر کو ہوگی، اضافے کی درخواست کے۔الیکٹرک کے سوا ملک بھر کیلئے ہے۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطاق ستمبر میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 13 ارب 62 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ستمبر میں فی یونٹ بجلی پر اوسط لاگت 7 روپے 68 پیسے رہی جبکہ فی یونٹ لاگت کا تخمینہ 5 روپے 3 پیسے کے قریب تھا۔مہنگی بجلی کی وجوہات میں فرنس آئل سے بجلی پیداوار سمیت ایل این جی سے فی یونٹ بجلی پیداوار کا 15روپے تک پہنچنا بھی ہے۔ستمبر میں تقریباً 19 فیصد بجلی ایل این جی سے اور 7.11 فیصد فرنس آئل سے بنائی گئی، فرنس آئل سے بجلی کا فی یونٹ 19روپے سے زیادہ میں پڑا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر