شفقت محمود نے 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شفقت محمود نے 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، جولائی یا اگست میں امتحانات لیے جاسکتے ہیں، طلبہ کو جنوری تک جامعات میں داخلہ مل سکے گا، مئی کے تیسرے ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود ، فیصل سلطان میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اے او لیول ، نویں دسویں کے امتحانات کے حوالے سے این سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔فیصل سلطان نے کہا کہ بیماری کی شدت نہ صرف تیز ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے، اسی پس منظر میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا، 27 اپریل تک تیزی سے بیماری میں اضافہ ہوا ہے، ہم ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ ہمیں بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔15جون تک آج سے لے کر تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، نویں دسویں کے امتحانات مئی کے آخر میں شروع ہونے تھے، لیکن اب وہ نہیں ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں دوبارہ بیماری کا جائزہ لیں گے، فیصلہ کریں کہ امتحانات کو مزید آگے لے کرجانا ہے یا ان کو انعقاد کروانا ہے، یونیورسٹیز کے ساتھ بھی ہم نے طریقہ کار طے کیا ہے، اولیول کے امتحانات اکتوبر نومبر میں ہوں گے، جو بچے پاکستانی یونیورسٹیز میں جانا چاہتے ہیں جنوری میں داخلے ہوں گے تاکہ ان کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔مزید برآں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ اگر کورونا کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد میں بہتری نہیں آئی تو باقی کچھ شہروں میں لاک ڈاؤن لگایا جا سکتا ہے،آکسیجن پلانٹس کا باقاعدگی سے معائنہ ہورہا ہے اور اگر طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا تو نان کمرشل انڈسٹری سے آکسیجن کے حصول کا طریقہ بھی ہمارے پاس موجود ہے،میڈیکل آکسیجن کی درآمد کے لیے گفت و شنید جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر