وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سے رابطہ بھی قائم کیا ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ممبران کی سیکیورٹی واپس لینے پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے بات چیت کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ سیکیورٹی سے متعلقہ امور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکے سامنے رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران سے واپس لی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر