اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا۔ملک میں کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ بھی پایا گیا ہے۔کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیراسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں۔واضح رہےکہ ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے اور آج یہ شرح 1.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
To ensure there is no 5th wave of covid we have to meet vaccination targets set. Otherwise despite sharp decline in cases we remain vulnerable, if large number of people remain unvaccinated. Remember that 2nd dose is vital for protection against covid. Get fully vaccinated
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 21, 2021



