ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری خواہش جو پوری نہ ہونے دی گئی، بیٹی بتاتے ہوئے رو پڑی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں اُن کی صاحبزادی دینہ خان نے شرکت کی اور اپنے والد کی آخری خواہش کے حوالے سے بتایا۔تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان یاد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق شرکا نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو سراہا اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر عبدالقدیر کی بیٹی دینہ خان نے تعزیتی ریفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی اور والد کی زندگی کے کچھ پہلوؤں سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔تقریب سے سابق چیرمین اسلام آباد بار کونسل جاوید سلیم شورش، ڈسٹرکٹ بار کے صدر کیف، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ زاہد محمود اور ڈاکٹر دینہ خان نے خطاب کیا۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی دوران گفتگو متعدد بار اشکبار ہوئیں۔ ایک موقع پر انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ سال ہمارے خاندان کے لیے مشکل ترین سال تھے، جو بہت مشکل سے گزرے مگر پاکستانی عوام نے ہمیشہ ساتھ دے کر حوصلہ افزائی کی۔’ڈاکٹر عبد القدیر خان آزادی چاہتے تھے جو کہ نہیں ملی، اُن کی آخری خواہش عمرہ ادائیگی تھی مگر اس کی بھی اجازت نہیں دی گئی‘۔تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کے لیے دعائیں مغفرت کی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ زاہد محمود خطان کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری ہر سال دس اکتوبر کو یوم سوگ کے طور پر منائے گی، وکلا کمپلیکس میں قائد اعظم اور عبد القدیر خان کے نام سے بلاک منسوب کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی کسی بڑی شاہراہ کا نام ڈاکٹر عبد القدیر خان کے نام سے منسوب ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر