مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو ایکشن کا مطالبہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) عوامی رکشہ یونین پاکستان کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ مہنگائی پر سوموٹو ایکشن لیں اورپٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ واپس کروائیں،مزدوروں اور غریبوں کو آپ سے بڑی امیدیں ہیں، ماہ ربیع الاول میں لوگ جشن آمد رسول ؐکے جلوس نکالتے تھے،اب مہنگائی کے خلاف نکال رہے ہیں، عشرہ رحمت اللعالمین بڑی رحمتوں والا عشرہ ہے لیکن حکومت نے لوگوں کواس ماہ مبارک میں بھی رلا دیا،پٹرول کی قیمتو ں میں اضافے سے رکشہ ڈرائیوروں کو کرایہ بھی بڑھانا پڑے گا،کرایہ بڑھنے سے رکشے میں سفر کرنے والیسواری کم ہو جائے گی، جس کی وجہ سے ہماری آمدن میں مزید کمی ہوگی اور اخراجات میں مزید اضافہ اس لئے ہم سڑکوں پر رونا رو رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ جو وزیر ٹی وی پر بھاشن دے رہے ہیں کہ ابھی مہنگائی کم ہے ان کی تنخواہیں اور مراعات لاکھوں میں، بجلی، گیس، پانی رہائش اور پٹرول مفت ہیں اسلئے ان کو کیا پتا مہنگائی کا۔ مہنگائی تو اس کیلئے ہے جس کی آمدن 5،سات سو روپے ہے، مکان کرایہ پر،ناشتہ کرتے ہیں تو دوپہر اور رات کے کھانے کی فکر لگ جاتی ہے، بچوں کے لئے دودھ نہیں خرید سکتے، پڑھا نہیں سکتے۔تین ماہ میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں 33روپے اضافہ،ایل پی جی 70روپے کلو مہنگی،گھی،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 80سے 100روپے فی کلوکا اضافہ،بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6روپے کا اضافہ، 30روپے کلو والا آٹا 80روپے کلو، 50 روپے والی چینی 110روپے کلو،160روپے والا چکن 370 روپے کلو ہو چکا۔سبزیاں، دالیں، مصالحے، دودھ قوت خرید سے باہر ہو چکے ہیں۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ بے روزگاری عام ہے، نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے چور،ڈاکو بن رہے ہیں حالیہ دنوں میں سڑیٹ کرائم اور موٹر سائکل چوری کی وارداتوں میں پکڑے جانے والے نوجوانوں کی عمریں 14سے 24سال کے درمیان ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں اگر مل کر حکومت گرانے کی بجائے مہنگائی کے خلاف جدوجہد کرتیں تو حکومت کو غریبوں پر ظلم کرنے کی جرات نا ہوتی۔اور ہم اپوزیشن کے کرنے والا کام کرنے کی بجائے اپنے بچوں کے لئے روزی کما رہے ہوتے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر