ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار جاں بحق

سرگودھا(نیشنل ٹائمز) ڈسٹرکٹ اینڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث نرسری وارڈ کے چار شیر خوار بچے دم توڑ گئے جن کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔جس پر کمشنر نے زمہ داروں کے تعین کے لئے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔زرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے نرسری وارڈ میں آکسیجن کی کمی کے باعث زیر علاج چار شیر خوار بچے دم توڑ گے۔جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیکرٹری صحت اور کمشنرسرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فراہمی انصاف کا یقین دلایا۔وزیراعلی کے ایکشن پر کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے نرسری وارڈ میں چار شیر خوار بچوں کی موت زمہ داران کے تعین کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے کر ڈائریکٹر ہیلتھ ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ، پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو فوری تحقیقات کر کے چوبیس گھنٹے میں سانحہ کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سانحہ پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس واقعہ پر ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کر کے سانحہ کی ابتدائی معلومات حاصل کر کے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کو واقعہ کے بارے حقائق سے آگاہ کیا اور انکوائری کمیٹی نے بھی ڈیوٹی سٹاف سمیت معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر