آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش،پہاڑوں پر برف باری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا تفصیلات کیمطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی او رتیز بارش ہوئی اور پہاڑوں پربرف باریہوئی ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور اور دیامر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 37000کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد6600کیوسک اور اخراج6600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد11800کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد14200کیوسک اور اخراج 6500کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد45200کیوسک اور اخراج 40200کیوسک،چشمہ آمد47400کیوسک اوراخراج 49000کیوسک، تونسہ آمد64700 کیوسک اور اخراج59600 کیوسک، پنجند آمد2900کیوسک، اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد 58300کیوسک اور اخراج 47500کیوسک،سکھرآمد46400کیوسک اور اخراج 11900 کیوسک کوٹری آمد8500کیوسک اور اخراج 0کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1511.92 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.830 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگلیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1179.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.168 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح642.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر