جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ، 5 ملزمان گرفتار

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور کے علاقے ملت پارک میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزمان سے جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیاپولیس کے مطابق ملت پارک کے علاقے میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی جس پر کار سوار شہری مبین کی موجودگی میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے اپنے مسلح ساتھیوں کو بلایا اور ہوائی فائرنگ کی۔گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان لڑائی جھگڑے کے بعد فرار ہو گئے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق گرفتار ملزمان طبیب، معظم، رؤف، بلال اور وسیم کے قبضے سے 3 آٹو میٹک رائفلز، 4 پستول اور 16 میگزین برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر