سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک نے شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے بہادر شہیدوں اور انکے اہل و عیال کو سلام پیش کرتا ہوں۔رحمان ملک نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر پاکستانی تاریخ کا ایک پر درد و ناقابل فراموش دن ہے، سانحہ کارساز کا درد ہمارے سینوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔سابق وزیرِداخلہ کا کہنا ہے کہ کارساز میں ساتھیوں کے گرے ہوئے پامال لاشوں کا پرآشوب منظر آج بھی آنکھوں کے سامنے ہے، ظلم، ستم اور گری ہوئی لاشیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید و بہادر جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے، زندگی کی آخری لمحے تک محترمہ بینظیر بھٹو اپنے کارکنان کے درمیان رہیں، ملکی سالمیت اور جمہوریت کے استحکام کیلئے پی پی پی کی قربانی بے مثل و بینظیر ہیں۔رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تالافی نقصان پہنچایا ہے، آج کے دن ملک و انسانیت کے دشمن طالبان و ظالمان نے پاک سرزمین کو خون میں نہلایا تھا۔سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ شہدائے کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لئے ایک ٹرسٹ کا اعلان کیا جائے، ٹرسٹ حکومت سندھ کی ہاؤسنگ اسکیموں سے شہداء کے خاندانوں کو مکانات فراہم کرے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر