18اکتوبر کو سفاکانہ زہنیت کا جمہوری سوچ پر حملہ تھا،سید نئیر حسین بخاری کاسانحہ کارساز کو زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے جیالے شہدا سانحہ کارساز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا ہے کہ 18اکتوبر کو سفاکانہ زہنیت کا جمہوری سوچ پر حملہ تھا ۔سانحہ کارساز کے 177 شہدا 750 زخمی ہونے والے عظیم جیالے ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں ۔نیر بخاری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید دلوں میں اور جمہوریت کے دشمن آج بھی زندہ درگور ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے سچ کہا تھا۔ کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ۔نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ شمع جمہوریت کے پروانے سالار جمہوریت بے نظیر بھٹو شہید پر قربان ہوئے۔بے نظیر بھٹو شہید اور شہدا جمہوریت تاریخ کا روشن اور انمٹ باب رہیں گے۔نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ فسطائیت کے خلاف پیپلز پارٹی کی شروع کردہ جنگ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جاری رہے گی ۔پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت اور کارکنوں نے وطن دوستی جمہوریت پرستی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور جمہوریت کی خاطر سب سے زیادہ قربانیاں پیپلز پارٹی نے دیں ہیں ۔نیر بخاری نے کہا ہے کہ شہدا سانحہ کارساز قومی و جمہوری ہیروز ہیں۔جمہوری تسلسل شہدا جمہوریت اور سیاسی غازیوں کی میراث ہے ۔نیر بخاری نے کہا ہے کہ عوام الناس اسمبلی سے بھاگنے والے عمران خان کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے۔نیر بخاری نے مزید کی ہے کہ اس اندوہناک سانحے کی سازش کرنے والے دہشتگردانہ زہنیت افراد آج بھی قانون سے بالاتر نظر آتے ہیں ۔نیر بخاری نے 18 اکتوبر 2007 کو جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر