سندھ اور پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

لاہور(نیشنل ٹائمز)عالمی وبا کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد سندھ اور پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔سندھ اور پنجاب کے اضلاع کے لاک ڈاون میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہنوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب مارکیٹ اور کاروباری مراکز 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ پنجاب اور سندھ بھر میں ہفتہ کے ساتوں دن کاروباری معمولات بحال رہیں گے۔ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کی 50فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی۔ ویکسی نیٹڈ افرادرات 12بجےتک ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں جاسکتے ہیں۔انڈور شادیوں کی تقریبات کی اجازت صرف 300 ویکسی نیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ ہوگی۔ آؤٹ ڈور شادیوں میں 500 ویکسی نیٹڈ افراد کی اجازت ہو گی۔ سندھ میں آوٹ ڈور تقریبات میں ایک ہزار ویکسینٹڈ افراد شرکت کر سکیں گے۔تمام مزارات مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے کھلیں رہیں گے۔ سینما گھر مکمل ویکسینٹڈ افراد کےلیے کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں اب امیوزمنٹ پارکس اور سوئمنگ پولز کھولے جا سکتے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے کیلئے ایس او پیز کے ساتھ 70 فیصد مسافروں کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ صورت حال کا جائزہ لے کر محدود لاک ڈاؤن لگانے مجاز ہوگی۔ دونوں صوبوں میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن اکتیس اکتوبر تک لاگو ہوگا۔ آئندہ حکم تک ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر