اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری سید نیر حسین بخاری نے پٹرول اور یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ کو عوام الناس پر خود کش حملہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ پٹرولیم مصنوعات اور یوٹیلٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اصافہ واپس لیا جائے۔ نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکمران مت بھولیں انہیں عوام دشمنی بدترین مہنگائی سے مہنگی پڑے گی۔بے رحم حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے غریبوں پر بجلی گیس پٹرول بم گرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت آئی ایم ایف کیلئے معیشت کو بدحال کر رہی ہے۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر سے کڑی شرائط کے حکمانے جاری کروا رہے ہیں۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ معیشت صرف سرکاری خرچ پر پلنے والوں کی اچھی ہوئی ہے اور دوسروں کے خرچ پر کچن چلانے والوں کے گھروں میں خوشحالی آئی ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ ایک روز قبل بجلی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو۔ا اگلے دن پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کا عوام الناس پر خود کش حملہ ہے ۔نیر بخاری نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی قیمت میں 110اورگھی کی قیمت میں فی کلو 40روپے اضافہ بے رحمیت کی حد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام دشمنی پر اترے حکمران بے خبر ہیں کہ لوگ بھوک کی وجہ سے بچوں کے ہمراہ خود کشیوں پر مجبور ہیں ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ بے حس حکمران یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں سے زندہ رینے کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرافیہ کی سہولت کاری کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی ہیں۔
پیپلزپارٹی نےحکومت سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا



