نسلہ ٹاور کے مکین15 روز میں عمارت خالی کردیں ، حتمی نوٹس جاری کر دیا گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو بلڈنگ 15 روز میں خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق او سی کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لیے حتمی نوٹس جاری کردیا گیا ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرانے کے لیے رہائشیوں کو پندرہ دن کے اندر سامان نکال کر جگہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، بصورت دیگر 27 اکتوبر کو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وی او اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے رہائشیوں کو فائنل نوٹسسز کے ساتھ نوٹس کی کاپی اخبارات میں بھی شائع کرادی ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے رہائشیوں کی ریویو پٹیشنز بھی خارج کردی ہیں ، کمشنر کراچی کو اب اس جگہ کا قبضہ حاصل کرنا ہے۔نوٹس میں کہا ہے کہ کمشنرکراچی عدالت عظمی کے احکامات کے پابند ہیں ، اگر پندرہ دن میں جگہ خالی نہ کی گئی تو قانون حرکت میں ائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ اس سے قبل بھی انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو جولائی اور پھر ستمبر میں نسلہ ٹائور خالی کرنے کے نوٹسسز بھیجے جاچکے ہیں ، لیکن عمل نہیں ہوا۔یاد رہے سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بلڈر اور مکینوں کی نظر ثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر