نور مقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کو سزا نہ ملنے پر نور بخاری بھڑک اُٹھیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو اب تک سزا نہ ملنے پر سابقہ اداکارہ نور بخاری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نور بخاری نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے پاکستان کے قانونی نظام پر شدید تنقید کی۔نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے نظام کیلئے شرم کا مقام ہے۔‘سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ملزم اپنے ہر ایک جُرم کا اعتراف کر رہا ہے اور پھر بھی اس کو سزا نہیں مل رہی۔‘اُن کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین بھی نور بخاری سے متفق نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں ظاہر جعفر سمیت تمام 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے عدالت کو بتایا کہ قتل میں نے کیا تھا، پسٹل میرے باپ کا ہے، قربانی اسلام میں بھی جائز ہے اور نور مقدم نے خود کو قربانی کے لیے پیش کیا، مجھے گھر میں قید کر دیں جیل میں مجھے مارتے ہیں، پھانسی دے دیں میں جیل میں نہیں رہ سکتا۔ملزم نے کمرہ عدالت میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگی اور کہا کہ میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے مرنا نہیں چاہتا، میری شادی ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر