رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف کیس، سماعت 16 نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔3 شریک ملزمان سبطین، عثمان اور اکرم کی جانب سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی۔بریت کی درخواست پر شریک ملزمان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وقوعے کا وقت کیا ہے، یہ کہیں کنفرم نہیں، ایف آئی آر 4 گھنٹے کی تاخیر سے درج کی گئی۔سرکاری وکیل نے دلائل کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی اور کہا کہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، وہ موجود نہیں ہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر