تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی، جام کمال نے مقابلہ کرنا ہے تو کرلیں: بزنجو

کوئٹہ: (نیشنل ٹائمز)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اب اسمبلی میں فیصلہ ہوگا۔عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال تحریک کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو مقابلہ کرلیں، قواعد کے مطابق تحریک 20 اکتوبرکو اسمبلی میں پیش ہوجائےگی۔دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رکن ظہور بلیدی نے کہاکہ 14 اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے ہیں، جام کمال نے تحریک عدم اعتمام کا مقابلہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، یہ ان کا حق ہے۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان نے رد عمل میں کہاکہ عبدالقدوس بزنجوکی ذمہ داری ہے کہ وہ بطور اسپیکرغیر جانبدار رہیں اور اپنے حلف کی پاسداری کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر