ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات طے ہیں، اعلان اگلے7 دن تک ہوسکتا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات طے ہیں، اعلان اگلے7 دن تک ہوسکتا ہے۔شیخ رشید نےکہا کہ احتیاط کے طور پر7 دن کا کہہ رہاہوں، اعلان ایک دو دن میں بھی ہوسکتا ہے، لوگ جلدی گھبرا جاتے ہیں، عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج جمعہ ہے اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائےگا، معاملات طے ہوچکے ہیں ، طریقہ کار کا اعلان 7 دن میں ہوجائےگا، ہوسکتا ہےکل اعلان ہو جائے یا پیرکو ہوجائے ، اگلے جمعے تک سب ٹھیک ہوجائےگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں ایسے معاملات لاتعداد آئے ہیں، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں اور اسی کے ساتھ جاؤں گا، بعض باتوں کاجواب عمران خان ہی دے سکتے ہیں ، مجھے اندازہ ہے لیکن کیاکرنا ہے فیصلہ عمران خان کا ہوگا، عمران خان نے کہا کہ ان کی باجوہ صاحب سے ملاقات ہوئی اور معاملات طے ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےکہ انہیں ایسی ناکارہ اپوزیشن ملی ہے، حکومت کا چوتھا سال ہے ، اس سال کارکردگی دکھانی ہے ، پانچواں سال تو الیکشن کا ہوتا ہے، پاکستان میں کوئی الیکشن ایسانہیں جس پر دھاندلی کاالزام نہ لگاہو، اپوزیشن سیاسی باتیں کرے، الیکٹرونک ووٹنگ پر آج ہم قانون سازی کردیں، الیکشن کمیشن عمل درآمدکا پابند ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر