وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی بحال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی بحال کر دی گئی۔کورونا کے باعث تعلیمی اداروں میں چھ دن کلاسز ہورہی تھیں کیونکہ بچوں کو 2 گروپس میں تقسیم کرکے 50 فیصد حاضری کےساتھ بلایا جارہا تھا تاہم ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے اسکولوں میں پچاس فیصد حاضری کی شرط ختم کردی ہے اور تمام تعلیمی اداروں میں پوری حاضری کے ساتھ کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) سعدیہ عدنان نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں اب پیر سے جمعہ تک 100 فیصد حاضری کے ساتھ پانچ دن کلاسز ہوں گی۔وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے اوقات کار بھی جاری کردیے جس کے مطابق صبح کی شفٹ کے اوقات کار 8:30 سے 2:00 اور جمعہ کے روز 8:30 سے 12:30 تک ہونگے۔ڈبل شفٹ کے تعلیمی اداروں میں صبح کی شفٹ 8:30 سے 1:30 بجے اور شام کی شفٹ 1:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ جمعہ کے روز شام کی ٹائمنگ 2:30 سے 6:30 بجے تک ہوگی۔ مونٹیسری اور پریپ کلاسز 8:30 سے 12:30 بجے تک ہونگی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر