وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے، صحت کارڈ اور احساس راشن کارڈ بھی ایم این ایز کی مشاورت سے جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر گفتگو ہوئی تو وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہےہیں، عالمی منڈی میں چیزوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی خطے میں پٹرول کی قیمت سب سے کم ہے، ہم لوگوں کو سمجھا نہیں پا رہے مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر