ہوشیار ، خبردار، آئندہ سال سے صرف سرکاری منظورشدہ پنکھے چلیں گے

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزارت سائنس بجلی بچانے کے لیے ملک میں استعمال ہونے والے بجلی کے پنکھوں کے معیار کی نگرانی کرے گی اور آئندہ سیزن سے صرف منظور شدہ پنکھے ہی فروخت کرنے کی اجازت ہو گی۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے 10 کروڑ برقی پنکھوں کو اگر اعلٰی معیار کی ٹیکنالوجی پر شفٹ کیا جائے تو ملک میں دو غازی بروتھا ڈیم جتنی بجلی روز بچے گی اور تقریباً چار ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ موجودہ پنکھے زیادہ بجلی خرچ کرتے ہیں اور اگلے سال سے ملک بھر میں صرف وزارت سائنس سے منظور شدہ معیاری پنکھے ہی بیچے جا سکیں گے۔ وفاقی وزیر کے مطابق حکومت پنکھوں کے حوالے سے سٹار ریٹنگ کا نظام بھی متعارف کروائے گی جس سے عوام کو آگاہی ملے گی کہ کون سا پنکھا کیوں مہنگا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت سائنس نے اس حوالے سے ایک تحقیق کی ہے جس کے مطابق اس وقت ملک میں 10 کروڑ پنکھے زیر استعمال ہیں مگر زیادہ تر میں ناقص میٹریل استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ بجلی کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کی موٹر بھی تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتی ہے جو زیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فین انڈسٹری کو درآمدی ڈیوٹی میں چھوٹ ملنے سے 3 ہزار چار سو میگا واٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر پانی کی موٹر بھی معیاری ہو تو پانچ ہزار میگاواٹ بجلی بچائی جا سکے گی۔اس طرح 40 سے 60 فیصد تک بجلی کی بچت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں پاکستان کا سسٹم 24 ہزار میگاواٹ بجلی پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ سردیوں میں بجلی کی کھپت آٹھ ہزار میگاواٹ تک ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے 16 ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان میں کولنگ یا ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے خرچ ہوتی ہے۔ اس لیے اگر کولنگ کے آلات بجلی بچانے والے ہوں تو پاکستان کو بجلی کی مد میں بہت بچت ہو گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر