سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا رولز 2021 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ رولز میں پاکستانی صارفین کو آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی مکمل آزادی ہوگی تاہم اخلاق باختہ اور فحش مواد کی تشہیر قابل گرفت جرم ہوگا۔وفاقی وزیر کے مطابق پاکستانی صارفین اور سوشل میڈیا اداروں کے درمیان رابطوں کے لیے رولز اہم کردار ادا کریں گے جبکہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستانی قوانین اور سوشل میڈیا صارفین کے حقوق کی پاسداری کرنا ہوگی۔امین الحق نے بتایا کہ رولز کے تحت انتہا پسندی، دہشتگردی، نفرت انگیز، فحش اور پرتشدد مواد کی لائیو اسٹریمنگ پرپابندی ہوگی، اس سلسلے میں سوشل میڈیا ادارے پاکستان کے وقار و سلامتی کے خلاف مواد ہٹانے کے پابند ہوں گے۔وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ نئے رولز کو مد نظر رکھتے ہوئےکسی بھی شخص سے متعلق منفی مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا، اسی طرح دوسروں کی نجی زندگی سے متعلق مواد پر بھی پابندی ہوگی، دوسری جانب پاکستان کے ثقافتی اور اخلاقی رجحانات کے مخالف مواد، بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما اور اخلاقیات تباہ کرنے سے متعلق مواد پرپابندی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ادارے اور سروس پرووائیڈرز کمیونٹی گائیڈ لائنز تشکیل دیں گے جبکہ یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور گوگل پلس سمیت تمام سوشل میڈیا ادارے رولز کے پابند ہوں گے۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد سوشل میڈیا اداروں پرجلد ازجلد پاکستان میں دفاتر قائم کرنا لازم ہوگا جبکہ سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان کے لیے اپنا مجاز افسر مقرر کریں گی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیرخارجہ کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، امن کیلئے سفارتکاری کی اہمیت پر زور
دنیا میڈیا گروپ کا پاک فوج کے جانبازوں کو خصوصی نغمے سے خراجِ تحسین
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال
بلوچستان : فتنہ الہندوستان کا ڈھاڈر میں حملہ ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک
ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر