تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں امیدوار نامزد کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)‏وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے غذائی تحفظ جمشید اقبال چیمہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا امیدوار نامزد کردیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگل کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں ضمنی الیکشن کے لیے متفقہ طور پر جمشید اقبال چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار نامزدکردیا گیا۔خیال رہےکہ این اے 133 لاہور کی نشست گذشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔2018 کے عام انتخابات میں پرویز ملک پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کو ہرا کرکامیاب ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر