وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں تحریک عدم استحکام کا سامنا کرنے والے وزیراعلیٰ جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ایک بار پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جام کمال نے کہا کہ وہ استعفی نہیں دیں گے، دو تین دن میں اسمبلی کا اجلاس بلا رہے ہيں، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔جام کمال نے ناراض اراکین کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی (BAP) کے جنرل سیکرٹری کو قائم مقام صدر بنائے جانے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا اور کہا کہ 11 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے BAP کے جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ کے خط کی قانونی حیثیت نہیں۔دوسری جانب BAP کے ناراض اراکین بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ عبدالرحمان کیتھران نے جام کمال پر ہارس ٹريڈنگ کا الزام لگایا اور کہا کہ جام کو جانا ہوگا۔خیال رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے علاوہ ان کی اپنی جماعت کے بھی ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر