اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی اپیل پر روزانہ سماعت کر کے 30 دن میں فیصلہ کرنے کی نیب کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی اپیل پر روزانہ سماعت کر کے 30 دن میں فیصلہ کرنے کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 16 اے ٹرائل 30 دن میں مکمل کرنے سے متعلق ہے، اپیلوں کے فیصلے سے متعلق ایسا کوئی قانون موجود نہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست غلط فہمی کی بنیاد پر دائر کی گئی لہٰذا مسترد کی جاتی ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہو گئے، نیب کو درخواست پر نوٹس کیا جو انہوں نے کورٹ روم میں وصول کرتے ہوئے عدالت کی معاونت کے لیے مہلت طلب کی۔نیب آئندہ سماعت پر 17 نومبر کو دلائل کا جواب دے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر