احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو بڑا دھچکا دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں بریت کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔سابق صدر آصف علی زرداری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیرقانونی رقم لینے کا الزام نہیں ہے، عدالت نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرے۔فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نہیں بنتا اور فردِ جرم عائد نہیں ہو سکتی۔احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا پہلے اِس درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر عدالت کو مطمئن کیا جائے، آصف علی زرداری کی درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں۔عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو چند گھنٹے بعد سنایا گیا، عدالت نے سابق صدر کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردیا۔یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج طلب کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر