خاتون اول بشریٰ بی بی کتنی تعلیم یافتہ نکلیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) خاتون اول بشریٰ بی بی عمران خان سے شادی کے بعد ہی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ تاہم اب ان کے حوالے سے ایک ایسا سچ سامنے آ گیا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس کے آغاز میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے روحانی پیشوا بشریٰ بی بی سے نکاح کر لیا تھا۔ جس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی خبروں کی زینت بنی رہی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تقریب میں قریبی دوست احباب شریک تھے، نکاح کی رسم انتہائی سادگی سے بشریٰ بی بی کی دوست کے گھر منعقد کی گئی۔جس کے بعد 25 فروری کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے قریبی دوست احباب اور پارٹی رہنماؤں کو دعوت ولیمہ پر مدعو کیا، اس موقع پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے بشریٰ بی بی سے سب کا تعارف بھی کروایا ۔ بشریٰ بی بی سے متعلق زیادہ سے زیادہ جاننے کی ہر ایک کی خواہش تھی ، شاید یہی وجہ ہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی 2018ء کے دوران پاکستان میں معروف سرچ انجن گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت قرار پائی تھیں۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بشریٰ بی بی نے بحثیت خاتون اول اپنا پہلا انٹرویو دیا جس نے ان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ کر دیا تھا۔تاہم اب ان کے حوالے سے ایک اور سچ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق بشریٰ بی بی ڈاکٹر ہیں اور ان کے پاس ایم بی بی ایس کی ڈگری موجود ہے۔ خاتون اول بشریٰ بی بی ایک ڈاکٹر ہیں۔انہوں نے اپنی ایم بی بی ایس کی ڈگری علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور سے 1991ء میں حاصل کی۔ انہوں نے جناح اسپتال لاہور میں اپنی ہاؤس جاب کی اور کچھ عرصہ تک پریکٹس بھی کی۔تاہم انہوں نے مزید اس سلسلے کو آگے نہیں بڑھایا اور کچھ نہ معلوم وجوہات کی بنا پر اس پیشے سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر