گیس کا بدترین بحران، پاکستانی معیشت کی تباہی و بربادی کی پیشنگوئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آئندہ ماہ پاکستان میں گیس کا بدترین بحران سر اٹھائے گا جو مارچ تک پاکستانی معیشت کو تباہی و بربادی سے دو چار کردے گا۔ حنیف خالد کی خبر کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمت 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی ہے یہی ایل این جی قطر سے گیارہ ڈالر کے ریٹ پر 15 سال کا کنٹریکٹ کرنے والے سابق حکومت کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی آج نیب میں پیشیاں بھگت رہا ہے اگر وہ یہ کنٹریکٹ نہ کرتے تو پاکستان کو 15 سالہ معاہدے کے مطابق آئندہ دس سال سے زیادہ عرصہ 11 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (ملین ملین برٹش تھرمل یونٹ) گیس سے بھرے 8-8 بحری جہاز نہ ملتے۔ یہ سابق حکومت کے وزیر پٹرولیم کی دور اندیشی ہی تھی کہ انہوں نے دو ہزار ملین ملین کیوبک فٹ یومیہ قطری 8 جہاز ہر ماہ مزید آئندہ دس سالوں کیلئے کراچی پہنچنے کا تحفہ قوم کو نہ دیتے۔ انرجی ڈویژن کے ذرائع کے مطابق 12 اکتوبر 2021 کو ایل این جی کی قیمت جو 2000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، نومبر 2021 سے مارچ 2022 تک کے عرصے میں 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائیگی۔ پاکستان میں چونکہ ستر فیصد بجلی قدرتی گیس سے بنتی ہے اس لئے نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونا بھی خارج از امکان نہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کے اندر 70ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 85ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر