پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کردی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)عشرہ شان رحمت للعالمینؐ کی مناسبت سے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ؐکیاحترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ؐکے تناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایاجائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر