اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نور مقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈیجیٹل شواہد فراہم کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ملزم طاہر ظہور نے سیشن کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، طاہر ظہور نے 7 اکتوبر کا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کیا۔نور مقدم قتل کیس، فرد جرم کی تاریخ مقرردرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل سے پہلے تمام دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے مناسب وجہ بتائے بغیر دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست مسترد کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے7 اکتوبر کے فیصلے پر عملدر آمد روکا جائے، عدالت کا فیصلہ غیرآئینی و غیرقانونی قرار دیا جائے۔نورمقدم، مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کا ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوعواضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔
نور مقدم قتل کیس: شواہد فراہم کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج



