ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ میں عدم شرکت وزیراعظم عمران خان شدید تنقید کی زد میں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان اور بھارت کے ایٹمی سائنسدان عبد الکلام آزاد کے جنازوں کا موازنہ بھی کیا۔عبد الکلام آزاد کے نماز جنازہ میں بھارتی وزیراعظم مودی نے نہ صرف شرکت کی بلکہ جُھک کر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا اور ان کی آخری رسومات میں شریک ہوئے لیکن اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نماز جنازہ میں محض ایکٹویٹ کر کے اظہار افسوس کیا اور ان کے جنازے میں شرکت تک نہیں کی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم ان سے بہت پیار کرتی ہے کیوں کہ انہوں نے ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی ریاست بنانے میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ، انہوں نے ہمیں ایک جارحیت والے بڑے ایٹمی پڑوسی کے خلاف تحفظ فراہم کیا ہے ، پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیرو ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر