کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) صوبہ بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک



