آپ اندر نہیں جاسکتے، مولانا فضل الرحمٰن‘ شہباز شریف سے ملنے پہنچے تو شہباز شریف کے گارڈز نے کیا سلوک کیا؟

لاہور(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سیکیورٹی گارڈ آپس میں الجھ پڑے۔شہباز شریف کی عیادت کے لیے مولانا فضل الرحمان لاہور میں ان کی رہائش گاہ پہنچے تو گھر کے باہر تعینات سکیورٹی گارڈز نے فضل الرحمان کی سکیورٹی کو اندر جانے سے روک دیا جس پر فضل الرحمان کے سکیورٹی گارڈز سڑک پر کھڑے رہے۔شہبازشریف کے سیکیورٹی گارڈز کا کہنا تھا کہ انہیں مولانا فضل الرحمان کے گارڈز کو اندر بھیجنے کی ہدایت نہیں ملی، اس لئے انہیں نہیں بھیجا جاسکتا، گھر کےاندر نہ جانے کی اجازت پر مولانا فضل الرحمان کے گارڈز نے افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہباز شریف کے گارڈز سے کہا کہ اگر کبھی آپ مولانا فضل الرحمان کے مہمان بنے تو ہم بھی آپ کے ساتھ ایسا ہی سلوک کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر