ریمبو نے میری متعدد نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، عائشہ اکرم کے ساتھی پر الزامات

لاہور(نیشنل ٹائمز ) مینار پاکستان واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو سے متعلق خوفناک انکشافات کردیئے ۔عائشہ اکرم نے یوم آزادی کے موقع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کا ذمہ دار بھی ساتھی ریمبو کو ٹھہر ادیا ہے۔ یوم آزاد ی کے موقع پر ہراسگی اور تشدد کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون اور ٹک ٹاک سٹارعائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو اپنا تحریری بیان جمع کروا یا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پرگریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے بنایا جبکہ ریمبو نے میری متعدد نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں اور ان ویڈیوز کے ذریعے مجھے بلیک میل کرتا ہے۔عائشہ اکرم کے بیان کے مطابق میں اپنی آدھی تنخواہ ریمبو کو دیتی تھی جبکہ وہ بلیک میلنگ کے ذریعے مجھ سے اب تک 10لاکھ روپے لے چکا ہے، ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ ریمبو چو نکہ میرے ساتھ سائے کی طرح موجود رہتا تھا اس لئے پولیس کو نہیں بتا سکی ، اب ریمبو کو پیسے دے دے کر تھک گئی ہوں اس لئے پولیس کی مدد لینے کافیصلہ کیا ہے۔عائشہ اکرم نے پولیس سے ریمبو کی گرفتاری اور سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے کیس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ریمبو کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور راولپنڈی میں ریڈ بھی کیا ہے جبکہ ریمبو کے کچھ قریبی ساتھیوں کو حراست میں بھی لیا ہے جن کی شناخت عائشہ اکرم سے کرائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر