پاکستان میں90 فیصد سے زائد انجکشن غیرضروری طور پر مریضوں کو لگائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں 90 فیصد سے زائد انجکشن غیر ضروری طور پر مریضوں کو لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق پاکستان میں ادویات، میڈیکل ٹیسٹ، آپریشن اور دیگر طبی پروسیجر غیر ضروری طور پر کیے جاتے ہیں جس سے مریضوں کو ناصرف مالی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ انہیں مختلف طبی مسائل بھی لاحق ہو جاتے ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر ادویات کی غیر ضروری اور غیر اخلاقی فروخت پر ایکشن پلان بنا رہے ہیں۔وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان کے مطابق ادویات کے غیر ضروری استعمال اور غیر اخلاقی فروخت پر پلان بنا کر صدر مملکت کو پیش کریں گے۔چیف ایگزیکٹو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) عاصم رؤف نے کہا کہ ادویات کی غیر اخلاقی فروخت پر اسٹریٹجی بنا کر وفاقی وزارت صحت کو بھجوا دی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادویات کی غیر اخلاقی فروخت کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر