تیسری بار وزارتِ اطلاعات سے ہٹائے جانے پر فیاض الحسن چوہان قیادت پر پھٹ پڑے

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کی ذمہ داریاںواپس لینے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تین سالوںمیںبہت کچھ سیکھ لینا چاہیے،اگراس طرح کے اقدامات سے پہلے اعتمادمیں لیا جاتا تواچھا ہوتا ، میںکسی عہدے پر نہ بھی ہوں تو پارٹی کی ترجمانی کرتا رہوںگا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کے عہدے سے بتائے بغیر ہٹایا گیا اوراتفاق کی بات ہے کہ وہ دونوںبارتقریبات میں شریک تھے کہ انہیں صحافیوں کی جانب سے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کا بتایا گیا ۔فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے زگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میںبطوروزیر بھی پارٹی کی ترجمانی کرتارہوںگااگرمیں وزارت پرنہ ہو ںتو میں پارٹی کا ترجمان تھا،ہوںاوررہوںگا۔ میںجس پارٹی اوردھڑے کے ساتھ کھڑاہوتاہوںاس کیلئے تن من دھن اورجان لڑانا اولین فرض سمجھتا ہوں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میںمسکراہتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے چوتھی باراطلاعات کے عہدے پر لاناہے توجنہیں اب بنایا گیا ہے انہیںہٹانے سے پہلے آگاہ کر دیا جائے ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے صوبائی حکومت کی ترجمانی واپس لینے کے فیصلے پرحیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاید میں اچھے انداز سے حکومت و وزیراعلی کی ترجمانی نہیں کرسکا۔فیاض الحسن چوہان نے دوبارہ وزارتِ اطلاعات کی ترجمانی ملنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی بار ذمہ داری دی گئی تو پھر لگ جائیں گے اور اپنا کام کریں گے۔انہوں نے عمران خان، وزیراعلی پنجاب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خلش کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر