وزرا اور مشیروں کے استعفے، جمال کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں وزیر اعلیٰ جام کمال کی حکومت ڈانواں ڈول ہونے لگی۔جیو نیوز کے مطابق کابینہ سے 3 ناراض وزیروں، 2 مشیروں اور 4 پارلیمانی سیکرٹریز نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔ مستعفی افراد نے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بلوچستان کابینہ کے ناراض اراکین نے گورنر ہاؤس پہنچ کر استعفے دیے ، استعفے دینے والے افراد میں عبدالرحمٰن کھیتران، میر اسد بلوچ ، ظہور بلیدی، حاجی محمد خان لہڑی،اکبر آسکانی سکندر عمرانی،بشریٰ رند، ماہ جبین شیران اور لالہ رشید بلوچ شامل ہیں۔میر اسد بلوچ کا کہنا تھا کہ 2 دن بعدوزیراعلیٰ بلوچستان کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائےگی جس کے لیے 40 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مستعفی نہيں ہوں گے کیوں کہ انہیں اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔خیال رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی پارٹیوں کے ناراض اراکین نے وزیر اعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کے لیے بدھ کی شام 5 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر