بیرون ملک موجود اسحاق ڈار کو بھی پاکستان میں کورونا ویکسین لگا دی گئی، ایک اور جعلی انٹری کا انکشاف

لاہور(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بعد ان کی مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز اور لندن میں موجود سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو ویکسین لگانے کی جعلی انٹری میلسی میں کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ بیگم کلثوم نواز کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز 5 اکتوبر کو لگائی گئی جبکہ دوسری ڈوز کیلئے 6 نومبر کو بلایا گیا ہے۔خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو تین سال ہوچکے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکو بھی کورونا ویکسین لگانے کی جعلی انٹری سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکو سنگل ڈوز ویکسین کین سائنو کی جعلی انٹری کی گئی اور یہ انٹری ملتان کے ہیلتھ یونٹ میں کی گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے خط لکھ دیا ہے جس میں جعلی اندراج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔یادرہے کہ لندن میں موجود سابق وزیراعظم کو پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کی تین ڈوز کی جعلی انٹریاں ہو چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر