مہنگائی سے بچنے کیلئے روٹی کم کھائیں، چینی کم استعمال کریں، وفاقی وزیر کا مضحکہ خیز مشورہ

مظفرآباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے امورکشمیرعلی امین گنڈا پور نے عوام کو مہنگائی سے بچنے کیلئے انوکھا مشورہ د یتے ہوئے کہا ہے کہ عوام چینی اور روٹی کم استعمال کریں، روٹی کے100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کھائیں، چائے میں چینی کے100 دانوں میں سے 9 دانے کم ڈالیں، 9 فیصد مہنگائی کچھ بھی نہیں ہے۔

 

انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، چینی بہت مہنگی ہے، عوام کو چاہیے روٹی اور چینی کم استعمال کریں۔ روٹی کے 100 نوالے کھاتے ہیں تو کچھ کم کردیں، اگرچائے میں چینی کے سو دانے ڈالتے ہیں تو نو دانے کم ڈالیں، عمران خان قرضے سے لے کر مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔پاکستان میں 9 فیصد مہنگائی کچھ نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے عوام کے اربوں ڈالرز لوٹے جس کہ وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے،عمران خان قرضوں کے پیسے سے مصنوعی چیزیں سستی نہیں کر رہا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر